Friday, March 29, 2024

کراچی یونیورسٹی خودکش دھماکا کیس، حملے کی ممکنہ معاون خاتون کا خاکہ تیار

کراچی یونیورسٹی خودکش دھماکا کیس، حملے کی ممکنہ معاون خاتون کا خاکہ تیار
May 15, 2022 ویب ڈیسک

کراچی (92 نیوز) - کراچی یونیورسٹی خودکش دھماکا کیس میں تحقیقاتی اداروں نے حملے کی ممکنہ معاون خاتون کا خاکہ تیار کر لیا۔

تفتیشی حکام کے مطابق خاکہ وقوعہ کے مختلف عینی شاہدین کی معاونت سے ماہرین نے تیار کیا ہے۔ پولیس نے معاون خاتون کی شناخت اور تلاش میں عام شہریوں سے مدد کی اپیل کی ہے۔ دھماکے میں خاتون کی معاونت یا خودکش سے اتفاقیہ ملاقات تفتیش کاروں میں زیر بحث ہے۔ اس حوالے سے تفتیش کار کا کہنا ہے کہ ممکنہ معاون خاتون نے لفٹ دینے والے کار سوار سے 500 روپے کیش کی مدد بھی مانگی تھی۔

تفتیش کار نے مزید کہا کہ خودکش حملہ آور سے ملنا بھی مدد حاصل کرنے کی کوشش ہو سکتی ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ خاتون خود یا ان کے اہلخانہ بھی تحقیقاتی اداروں کے سامنے خود پیش ہو سکتے ہیں۔ کراچی یونیورسٹی میں ہوئے خود کش حملے میں3 چینی شہریوں سمیت 4 افراد جاں بحق ہوئے تھے۔