Tuesday, May 21, 2024

لانڈھی ٹرین حادثے کی تحقیقات شروع کر دی گئیں

لانڈھی ٹرین حادثے کی تحقیقات شروع کر دی گئیں
November 4, 2016
کراچی(92نیوز)کراچی میں لانڈھی  میں ہونے والے ٹرین حادثے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں ،تحقیقات  آٹھ دنوں میں  مکمل  کی جائیں گی، وزیرِ ریلوے خواجہ سعد رفیق کا کہنا ہے کہ  ڈرائیور اور اسٹنٹ ڈرائیور کو پہلے پیلا اور پھر لال سگنل دیا گیا وہ اس کےباوجود نہ رکے۔ تفصیلات کےمطابق کراچی کے علاقے لانڈھی میں فرید اور زکریا  ایکسپریس  کے درمیان ٹرین حادثے میں غفلت برتنے والے ریلوے اہلکاروں کے خلاف باقاعدہ تحقیقات کا آغاز کردیا گیا۔  تحقیقات فیڈرل گورنمنٹ انسپکٹر آف ریلویز  میاں محمد ارشد کریں گے تحقیقات کے دوران  5، 6 ، 7 اور آٹھ نومبر کو عینی شاہدین کے بیانات قلم بند کیے جائیں گے۔وفاقی وزیر ریلوے  خواجہ  سعد رفیق نے ریلوے حکام کے ہمراہ  لانڈھی جائے وقوعہ کا دورہ کیا ۔ اور  معلومات اکٹھی کیں ۔ خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ ابتدائی رپورٹ میں  انسانی غفلت سامنے آئی ہے۔ ڈرائیور اور اسٹنٹ ڈرائیور کو پہلے پیلا سگنل اور پھر لال سگنل دیا گیالیکن اس کے باوجود وہ نہ رکے خواجہ سعد رفیق  کا کہنا تھا کہ ڈرائیور  اور اسٹنٹ ڈرائیور ہمارے  پاس اسپتال میں زیر علاج ہیں واقعہ کی تحقیقات  شروع کردی تحقیقات  8 دنوں میں  مکمل  کی جائے  گی۔ اس واقعہ میں جو ملوث ہوگا ان کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔  ان کا کہنا تھا کہ زخمی اورجاں بحق ہونے والوں کو انشورنس کے تحت رقم ادا کی جائے گی۔