کراچی (92 نیوز) - کراچی کے علاقے سائٹ اے نورس چورنگی کے قریب سی ٹی ڈی اور رینجرز کی مشترکہ کارروائی میں کالعدم تحریک طالبان کے مطلوب دہشتگرد الیاس کو گرفتار کرلیا گیا۔
کالعدم تحریک طالبان کے گرفتار دہشت گرد الیاس سے اسلحہ اور ایمونیش برآمد ہوا، سی ٹی ڈی حکام کے مطابق ملزم کا نام ریڈ بک میں شامل تھا۔
ملزم گرفتارقاری شاکراللہ قریبی ساتھی اور سعودی عرب میں روپوشی اختیار کررکھی تھی۔ ملزم نے ساتھیوں کے ساتھ مل کر شیر احمد نامی شخص کو سائٹ اے کے علاقے میں قتل کیا تھا۔