Saturday, May 18, 2024

کراچی سے کشمور، کوئٹہ سے پشاور تک نائنٹی ٹو نیوز کی سالگرہ کی تقریبات

کراچی سے کشمور، کوئٹہ سے پشاور تک نائنٹی ٹو نیوز کی سالگرہ کی تقریبات
February 6, 2022 ویب ڈیسک

کراچی (92 نیوز) کراچی سے کشمور، گوادر سے کشمیر اور کوئٹہ سے پشاور تک نائنٹی ٹو نیوز کی سالگرہ کی تقریبات ہوئیں۔

92  نیوز کی ساتویں سالگرہ پر شہر شہر کیک کاٹنے کی تقریبات ہوئیں۔ ملک کے کونے کونے میں خوشی کا سماں ہے۔ ملکی سیاسی قیادت، مذہبی اور سماجی شخصیات کی جانب سے مبارکباد کے پیغامات کا سلسلہ جاری ہے۔ ہر شعبہ زندگی کی شخصیات کے بھی نائنٹی ٹو نیوز کیلئے تہنیتی پیغامات آ رہے ہیں۔ 92 نیوز نے نہ صرف ملکی و بین الاقوامی معاملات تک عوام کو رسائی دی بلکہ وطن عزیز کے گلی کوچوں کے مسائل کو بھی اجاگر کیا۔

نائنٹی ٹو نیوز نے باخبر اور باوثوق کی روایت کو ہمیشہ برقرار رکھا۔ 92 نیوز کی ساتویں سالگرہ کے موقع پر پنجاب اور آزاد کشمیر کے مختلف شہروں میں بھی تقریبات کا انعقاد کیا گیا۔ صوبائی وزیر ہائیر ایجوکیشن راجہ یاسر ہمایوں  نے چکوال، تلہ گنگ اور چوآسیدن شاہ کے نمائندگان کی جانب سے منعقدہ مشترکہ تقریب میں 92 نیوز کی ساتویں سالگرہ کا کیک کاٹا۔ مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے تقریب میں شرکت کی اور نائنٹی ٹو نیوز کو کامیابیوں کی منازل طے کرنے پر مبارکباد دی۔

جہلم میں منعقدہ تقریب میں سیاسی و سماجی شخصیات نے شرکت کی۔ مہمان خصوصی پاکستان تحریک انصاف کے رکن صوبائی اسمبلی راجہ یاور کمال نے کیک کاٹا اور92 نیوز  کو کامیابیوں اور مثبت صحافت پر مبارکباد دی۔ ٹیکسلا میں بھی نائنٹی ٹو نیوز کی ساتویں سالگرہ کی رنگا رنگ تقریبات کا اہتمام کیا گیا۔ مہمان خصوصی چودھری محمد علی نے کیک کاٹا۔ شرکاء نے چینل 92نیوز کو قلیل وقت میں بلند مقام حاصل کرنے پر مبارکباد دی۔

کلرسیداں میں ہونے والی تقریب میں ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر داود اختر کیانی نے اسسٹنٹ اہجوکیشن آفیسرز کے ہمراہ خصوصی شرکت کی اور کیک کاٹا۔ شرکاء نے نائنٹی ٹو کو ملک کا بہترین نیوز چینل قرار دے دیا۔ گوجر خان میں پی ٹی آئی کے رکن صوبائی اسمبلی چودھری جاوید کوثر نے کیک کاٹا۔

پنڈ دادن خان میں چیئرمین ٹاون کمیٹی راجہ محسن نجابت اور تحصیل صدر سلطان باہو ٹرسٹ حفیظ ثاقی نے کیک کاٹا جبکہ اٹک میں ہونے والی پروقار تقریب میں مہمان خصوصی شہید کیپٹن عمر کے والد محمد سلیمان تھے جنہوں نے92نیوز کی کامیابیوں کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

ایبٹ آباد ہری پور میں ہونے والی تقریب میں ڈی سی او ہری پور مغیث ثناء اللہ چیمبر آف کامرس کے صدر سیلم خان، پراٸیویٹ ایجوکیشن کے صدر بشارت نواز عباسی اور عوامی فورم ہری پور کے ممبران نے شرکت کی۔ گلگت بلتستان اور کشمیر کے مختلف اضلاع میں بھی 92 نیوز کی سالگرہ بھرپور طریقے سے منائی گئی۔