Tuesday, August 9, 2022

کراچی، صدر دھماکے کا مرکزی دہشت گرد ساتھی سمیت مقابلے میں ہلاک

کراچی، صدر دھماکے کا مرکزی دہشت گرد ساتھی سمیت مقابلے میں ہلاک
May 18, 2022 ویب ڈیسک

کراچی (92 نیوز) - کراچی میں صدر دھماکے کا مرکزی دہشت گرد ساتھی سمیت مقابلے میں ہلاک ہوگیا۔

سی ٹی ڈی نے ماڑی پور سافٹ روڈ پر دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر چھاپہ مارا، دہشت گردوں اور سی ٹی ڈی کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں ملزم ہلاک ہوئے، ایک دہشت گرد فرار ہوگیا۔

بم ڈسپوزل اسکواڈ نے ملنے والے بارودی مواد کو ناکارہ بنا دیا، انچارج سی ٹی ڈی کے مطابق ہلاک دہشت گردوں کی شناخت اللہ ڈنو اور نواب علی کے نام سے ہوئی، دہشت گردوں کا تعلق کالعدم علیحدگی پسند تنظیم سے ہے۔