Thursday, April 25, 2024

کراچی، راہزنوں نے پرس چھیننے کے بعد لیڈی کانسٹیبل اور بھائی پر تیزاب پھینک دیا

کراچی، راہزنوں نے پرس چھیننے کے بعد لیڈی کانسٹیبل اور بھائی پر تیزاب پھینک دیا
June 17, 2022 ویب ڈیسک

کراچی (92 نیوز) - کراچی میں راہزنوں نے پرس چھیننے کے بعد لیڈی کانسٹیبل اور اس کے بھائی پر تیزاب پھینک دیا، جبکہ گارڈن کے علاقے میں بیکری ایک بار پھر لوٹ لی گئی۔

سہراب گوٹھ تھانے کے قریب موٹر سائیکل سوار ملزمان کی تیزاب گردی، خاتون پولیس اہلکار گل زارہ اور اس کے بھائی رضوان پر تیزاب پھینک دیا۔ دونوں بھائی بہن جھلس کر شدید زخمی ہوگئے۔ انہیں سول اسپتال کےبرنس وارڈ منتقل کردیا گیا۔

رضوان نے پولیس کو ابتدائی بیان میں بتایا کہ بغیر نمبر پلیٹ کی موٹر سائیکل پر سوار دو ملزمان آئے پریس چھیننا اور تیزاب پھینک دیا۔

اسپتال انتطامیہ کے مطابق خاتون اہلکار چھ فیصد جھلسی ہیں اور ایک آنکھ بھی متاثرہوئی ہے۔

دوسری جانب گارڈن کےعلاقے میں بیکری ملزمان کے نشانے پر آگئی، گارڈن میں ایک ہی بیکری پر ایک ہی گروہ کی مسلسل وارداتیں جاری ہیں۔

آج صبح بھی مسلح ملزمان موٹرسائیکل اور رکشے میں آئے۔ اسلحے کے زور پر بیکری کے تمام ملازمین کو یرغمال بنایا۔ نقد رقم لوٹی،بیکری سے سامان اٹھایا، ملازمین اور گاہکوں کی جیبیں بھی خالی کیں اور باآسانی فرار ہوگئے۔