Saturday, April 20, 2024

کراچی : پولیس نے لاپتہ تینوں طالبات کو لیاقت آباد سے بازیاب کر لیا

کراچی : پولیس نے لاپتہ تینوں طالبات کو لیاقت آباد سے بازیاب کر لیا
October 16, 2016
کراچی (92نیوز) کراچی کے علاقے ملیر سعودآباد سے لاپتہ ہونے والی 3 طالبات کو لیاقت آباد سے بازیاب کرا لیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق سندھ پولیس کے اینٹی وائلینٹ کرائم سیل نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے لیاقت آباد ملیر سعودآباد سے لاپتہ تین طالبات کو بازیاب کرا لیا۔ تاہم کارروائی میں کسی قسم کی کوئی گرفتاری عمل میں نہ آ سکی۔ طالبات کو مزید تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا۔ ذرائع کے مطابق تینوں طالبات کو مکان سے بازیاب کرایا گیا ہے۔ بیان لینے کے بعد انہیں سعودآباد پولیس کے حوالے کیا جائے گا۔ تینوں طالبات جمعے کو گھر سے اسکول کیلئے نکلیں تھی اور پھر لاپتہ ہوگئی تھیں۔ لڑکیوں سے رابطے کے الزام میں تین نو عمر لڑکے بھی گرفتار ہیں۔