Tuesday, April 23, 2024

کراچی : پریڈی ایریا میں پولیس کا سرچ آپریشن‘ 50 افراد زیرحراست

کراچی : پریڈی ایریا میں پولیس کا سرچ آپریشن‘ 50 افراد زیرحراست
September 27, 2016
کراچی (92نیوز) کراچی میں رات گئے پریڈی کے علاقے میں پولیس نے سرچ آپریشن کرتے ہوئے پچاس سے زائد مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا۔ تفصیلات کے مطابق محرم الحرام نزدیک آتے ہی پولیس نے مشکوک افراد کے خلاف گھیرا تنگ کر دیا۔ جلوس کے راستوں پر واقع مختلف ہوٹلوں‘ مسافر خانوں‘ دکانوں میں پولیس نے رات گئے سرچ آپریشن کرتے ہوئے 50 سے زائد مشتبہ افراد کو حراست میں لے کر انہیں تفتیش کے لیے تھانے منتقل کر دیا۔ ایس ایچ او پریڈی کا کہنا ہے کہ جلوس کے راستوں کو کلیئر کیا جا رہا ہے۔ آپریشن کے دوران پولیس نے علاقے کے داخلی اور خارجی راستوں کی ناکہ بندی کی۔ اس آپریشن میں پولیس کی بھاری نفری نے حصہ لیا۔ پولیس کے مطابق آپریشن کے دوران کسی شخص کے قبضے سے اسلحہ برآمد نہیں ہوا۔ حراست میں لیے گئے افراد سے تفتیش جاری ہے۔