Wednesday, May 8, 2024

کراچی: بلدیہ ٹاون اور لیاری میں سرچ آپریشن‘ 35 ملزمان گرفتار

کراچی: بلدیہ ٹاون اور لیاری میں سرچ آپریشن‘ 35 ملزمان گرفتار
October 5, 2016
کراچی (92نیوز) لیاری میں پولیس نے سرچ آپریشن کیا۔ علاقے کا محاصرہ کرکے تلاشی لی۔ اس دوران 20 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا۔ پولیس کے مطابق آپریشن میں چار مختلف تھانوں کی نفری نے حصہ لیا۔ حراست میں لیے گئے افراد کو پوچھ گچھ کے لیے تھانے منتقل کیا گیا ہے۔ ادھر بلدیہ ٹاون سعید آباد میں پولیس نے جرائم پیشہ افراد کی موجودگی کی اطلاع پر سرچ آپریشن کیا۔ گھر گھر تلاشی کے دوران 15 افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔ پولیس کے مطابق حراست میں لیے گئے افراد کے پاس شناختی دستاویز مکمل نہیں تھیں۔ زیرحراست افراد سے کوئی ممنوعہ اشیاءبرآمد نہیں ہوئیں۔ دوسری جانب بوٹ بیسن پولیس نے کارروائی کرکے ایک ملزم شاہد کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کر لیا۔ پولیس کے مطابق گرفتار ملزم لوٹ مار کی درجنوں وارداتوں میں ملوث ہے۔ ملزم نے اپنی ایک ساتھی کو بھی قتل کیا تھا۔ بلوچ کالونی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 3 ملزموں کو گرفتار کرکے اسلحہ‘ مسروقہ سامان اور منشیات برآمد کر لی۔ پولیس کے مطابق عاصم، حمید اور مدثر عرف ناٹا بلوچ کالونی‘ محمودآباد‘ ڈیفنس‘ منظور کالونی اور اطراف کے علاقوں میں لوٹ مار کی وارداتیں کرتے تھے۔ سپرمارکیٹ پولیس نے چھاپہ مارا اور دو ملزموں کو گرفتار کرکے اسلحہ اور مسروقہ سامان برآمد کر لیا۔