Monday, May 6, 2024

کراچی آپریشن کو ڈی ٹریک کرنے کی کوشش کی جارہی ہے : وزیرداخلہ

کراچی آپریشن کو ڈی ٹریک کرنے کی کوشش کی جارہی ہے : وزیرداخلہ
December 12, 2015
اسلام آباد(92نیوز)چودھری نثار علی خان  رینجرزاختیارات میں  توسیع کے معاملے  پر ڈٹ گئے کہاکہ رینجرز کو اختیار نہ دینا دہشت گردوں کے حوصلے بڑھانے کے مترادف ہےپیپلز پارٹی ایک شخص کو  بچانے کے لئے  آپریشن کو متازع  بنا رہی ہے قیام امن کے لئے ڈھائی سال کی محنت  ضائع نہیں ہونے دیں گے۔ان کا کہنا تھا کہ کراچی آپریشن کو ڈی ٹریک کیا جارہا ہے ، وزیرداخلہ نےسندھ  حکومت پر واضح کیا کہ وہ  وفاق پر تنقید ضرور کریں  لیکن رینجرز پر نہیں۔ تفصیلات کےمطابق  اسلام آباد میں چودھری نثار علی خان نے دھواں دار پریس  کانفرنس کی اور مولا بخش چانڈیو کی باتوں کا  منطقی اور مدلل   جواب دیا  اورکہا کہ کراچی آپریشن کو ڈی ٹریک کرنے کی کوشش کی جا ر ہی ہے پیپلز پارٹی آپریشن کو متنازع نہ بنائے۔ چودھری نثارعلی خان نے واضح کیا کہ خصوصی اختیارات کا معاملہ  پہلے کبھی اسمبلی میں نہیں  لے جایا گیا اختیارات  نہیں دینے تو نہ دیں لیکن ریاستی ادارے کی  تضحیک نہ کریں حکومت  رینجرز کو  ہرگز تنہا  نہیں چھوڑے گی ۔ وزیر داخلہ چودھری  نثار نے مزید کہا کہ  سندھ  حکومت کے تمام الزامات  ایک شخص کو  بچانے کے لئے ہیں ڈاکٹر عاصم سے متعلق  ویڈیو  جلدقوم کے سامنے لائی  جائےگی۔ چودھری نثار علی خان   کاکہنا تھاکہ  کراچی میں امن لانے میں  ڈھائی سال لگےمعاملات پیچھے جانے کے بجائے آگے چلیں گے شہر قائد میں  خوف کی  فضا اب  دوبارہ نہیں آئے گی کراچی کے عوام   سب سے بڑے اسٹیک ہولڈرز ہیں  اور وہ چاہتے ہیں کہ رینجرز کراچی میں رہیں ۔