Sunday, May 12, 2024

کراچی میں مون سون کا دوسرا اسپیل، مختلف علاقوں میں بارش ہوئی

کراچی میں مون سون کا دوسرا اسپیل، مختلف علاقوں میں بارش ہوئی
July 17, 2022 ویب ڈیسک

کراچی (92 نیوز) - کراچی میں مون سون کا دوسرا اسپیل شروع ہو گیا۔ مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔

کراچی میں دن بھر آسمان پر چھائے رہنے والے کالے بادل  آخر  کار  شام ہوتے ہی گرج چمک کے ساتھ برس پڑے ۔ کارساز، اسٹیڈیم روڈ ،یونیورسٹی روڈ ، گلشن اقبال، گلستان جوہر ،سرجانی ٹاون اورنگی نارتھ  کراچی، ناگن  چورنگی ، نارتھ ناظم آباد، فیڈرل  بی ایریا، لیاقت آباد ، جہانگیرروڈ، گرومندر  گارڈن  اور صدر سمیت  مختلف علاقوں میں  بادل کھل کر برسے۔

بارش کے باعث ناگن چورنگی ،نارتھ کراچی بنارس ، اورنگی  ٹاون  سمیت دیگر علاقوں میں بارش کا پانی کھڑا ہو گیا  جس کے بعد ٹریفک  جام کی صورتحال بھی پیدا ہو گئی۔ صورتحال پر شہریوں نے کہا متعلقہ اداروں نے  گذشتہ بارشوں سے بھی سبق نہیں  سیکھا۔

محکمہ موسمیات نے کراچی، حیدرآباد، ٹھٹہ، بدین سمیت  دیگر علاقوں میں گرج چمک  کے ساتھ آئندہ چوبیس گھنٹوں میں مزید بارشوں کا امکان ظاہر کیا ہے۔