Friday, April 19, 2024

کراچی : ایم کیو ایم ٹارگٹ کلر سعید بھرم نے تمام وارداتوں کا اعتراف کر لیا

کراچی : ایم کیو ایم ٹارگٹ کلر سعید بھرم نے تمام وارداتوں کا اعتراف کر لیا
October 3, 2016
کراچی (92نیوز) درجنوں سیاسی مخالفین اور پولیس اہلکاروں کے قتل میں ملوث ایم کیوایم کارکن سعید بھرم کے سارے بھرم ہوا ہوگئے۔ مقامی عدالت میں پیشی کے موقع پر اپنے اعترافی بیان میں ملزم سعید نے سب کچھ بتادیا۔ تفصیلات کے مطابق ایم کیوایم کے کارکن سعید بھر م کے سارے بھرم ہوا ہوگئے۔ کراچی کی مقامی عدالت میں ملزم نے اعترافی بیان میں بتایا کہ اس نے درجنوں سیاسی مخالفین اور پولیس اہلکاروں کی ٹارگٹ کلنگ کی اور قیادت کے کہنے پر کراچی میں بم دھماکے کیے۔ سعید بھرم نے انکشاف کیا کہ محمد انور نے الطاف حسین کے کہنے پر سیاسی مخالفین کو ٹھکانے لگانے کیلئے 2004ءمیں ٹارگٹ کلنگ ٹیم تشکیل دی۔ انیس سو پچانوے میں پولیس ہیڈکوارٹر گارڈن پر راکٹوں سے حملہ کیا۔ انیس سو ستانوے میں محمد انور کے حکم پر آئی آئی چندریگر روڈ، کیماڑی، طارق روڈ پر گاڑیوں میں بم دھماکے کیے۔ انیس سو اٹھانوے میں لیاقت آباد میں بکتربند گاڑی پر حملہ کرکے دو پولیس اہلکاروں‘ دوہزار تین میں عزیز آباد میں قاری یعقوب سمیت پانچ سیاسی مخالفین اور اسی سال لیاقت آباد میں ظفر عرف ڈاکٹر ڈین کو قتل کیا۔ ملزم نے دوہزار چار میں اجمل پہاڑی کے حکم پر اپنی جماعت کے رکن عارف ذیشان کو بھی ٹھکانے لگایا۔ وارداتوں میں ملزم کا اجمل پہاڑی، ساﺅتھ افریقہ سیٹ اپ کے ”را“ ایجنٹ ناگوری، وسیم کمانڈو، ندیم مار بل‘ ظفر ٹینشن اور دیگر نے ساتھ دیا۔