Monday, May 6, 2024

کراچی : کمسن حافظ قرآن کی ماں بیٹے کے قتل پر انصاف مانگنے عدالت پہنچ گئی

کراچی : کمسن حافظ قرآن کی ماں بیٹے کے قتل پر انصاف مانگنے عدالت پہنچ گئی
November 12, 2016
کراچی (92نیوز) کراچی میں کمسن حافظ قرآن کی والدہ اپنے بیٹے کے قتل پر انصاف مانگنے انسداد دہشت گردی کی عدالت پہنچ گئیں۔ ایم کیو ایم رہنما خواجہ اظہار الحسن نے عدلیہ، بلاول بھٹو اور وزیراعلیٰ سندھ سے مقتول خاندان کو انصاف کی فراہمی میں مدد کی اپیل کر دی۔ تفصیلات کے مطابق سات ستمبر کو اغوا ہونے کے بعد مردہ حالت میں پائے گئے معصوم حنیف کی والدہ اپنے بیٹے کے قتل کی دہائی لے کر انسداد دہشت گردی کی عدالت پہنچ گئی۔ مقتول حافظ قرآن کی والدہ کا کہنا تھا اسے انصاف مانگنے پر دھمکیا ں بھی دی جا رہی ہیں۔ انسداد دہشت گردی کی عدالت کے باہر ایم کیو ایم رہنما خواجہ اظہار الحسن نے مقتول محمد حنیف کے خاندان کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے کہا کہ وہ عدلیہ، بلاول بھٹو اور وزیراعلیٰ سندھ سے متاثرہ خاندان کو انصاف دلانے کے لیے اپیل کرتے ہیں۔ خواجہ اظہار الحسن نے کہا کہ انصاف کے حصول کے لیے ایم کیو ایم متاثرہ خاندان کے ساتھ کھڑی رہے گی۔