کراچی (92 نیوز) - کراچی میں تیسرے روز بھی بادلوں کی انٹری ہوئی۔ کہیں ہلکی اور کہیں تیزبارش ہوئی۔
قائدآباد، لانڈھی، کورنگی، ملیر اور شاہ فیصل کالونی میں بادل برس رہے ہیں۔ گلستان جوہر، گلشن اقبال، نیو کراچی، تیسر ٹاون، اورنگی ٹاون اور بلدیہ ٹاون میں بھی بارش ہو رہی ہے۔ عزیزآباد، لیاقت آباد، رنچھوڑ لائن، لیاری اور کیماڑی بھی باران رحمت کا سلسلہ جاری ہے۔ کبھی بارش تھم جاتی ہے تو کچھ دیر بعد دوبارہ شروع ہو جاتی ہے۔
موسم انتہائی خوشگوار ہے۔ پھول اور پودے بھی نکھر گئے ہیں۔ کراچی والے موسم سے بھرپور لطف اندوز ہو رہے ہیں۔ کہتے ہیں کبھی کبھی تو ایسا موسم ملتا ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بارش کا یہ سلسلہ آج دن بھر جاری رہے گا اور کل بھی وقفے وقفے سےبارش کے امکانات ہیں۔