Tuesday, May 21, 2024

کراچی میں رینجرز کے جوان آج عید کے روز بھی سڑکوں، اہم مقامات پر مستعد

کراچی میں رینجرز کے جوان آج عید کے روز بھی سڑکوں، اہم مقامات پر مستعد
July 10, 2022 ویب ڈیسک

کراچی (92 نیوز) - کراچی میں رینجرز کے جوان آج عید کے روز بھی سڑکوں اور اہم مقامات پر مستعد کھڑے ہیں۔

شہریوں کی حفاظت کیلئے سندھ رینجرز نے بھی کبھی اپنے فرائض سے غفلت نہیں برتی، کراچی میں سندھ رینجرز کے جوان آج عید کے روز بھی سڑکوں اور اہم مقامات پر مستعد کھڑے ہیں۔

سندھ رینجرز کے جوان نماز عید کے موقع پر مساجد ،امام بارگاہوں کے باہر الرٹ رہے۔

رینجرز افسر نے کہا شہری عید کی خوشیوں میں شہداء کو بھی یاد رکھیں، ہمارا مقصد صرف دفاع وطن ہے، فرائض میں غفلت نہیں برتتے۔