Sunday, September 8, 2024

کراچی میں را کا سائبر نیٹ ورک بے نقاب، رضویہ کے علاقے سے ملزم گرفتار

کراچی میں را کا سائبر نیٹ ورک بے نقاب، رضویہ کے علاقے سے ملزم گرفتار
January 23, 2022 ویب ڈیسک

کراچی (92 نیوز) کراچی میں را کا سائبر نیٹ ورک بے نقاب ہو گیا۔ رضویہ کے علاقے سے ملزم گرفتار کر لیا گیا۔ کمپیوٹر سے اہم سراغ مل گئے۔

رضویہ سے گرفتار ملزم سفیان نقوی نے دوران تفتیش اہم نکشافات کر دئیے۔ ملزم نے تفتیشی حکام کو بتایا کہ اسے مالدیپ میں پروجیکٹ کوآرڈینیٹر کے طور پر بھرتی کیا گیا جس میں پاکستان میں رہ کر آن لائن کام کرنا تھا۔ مبینہ بھارتی ہینڈلر نے ملازمت کے معاملات برطانوی نمبر کا استعمال کرتے ہوئے طے کیے۔ خاتون ہینڈلر کی جانب سے تیس سے پچاس ہزار روپے ماہانہ تنخواہ بتائی گئی۔

ملزم نے انکشاف کیا کہ اسے پاک فوج اور خصوصا سی پیک سے متعلق نفرت آمیز مواد فراہم کیا گیا اور پاکستان مخالف عناصر سے رابطوں میں رہنے کی ہدایت کی گئی۔ اپنی شناخت چھپانے کے لیے ملزم کو مختلف ایپس کے استعمال کا بتایا گیا۔

ایس ایس پی انوسٹی گیش شہلا قریشی نے 92 نیوز سے بات  کرتے ہوئے بتایا تفتشیشی ٹیم کو  اہم شواہد  ملے ہیں جن کا فارنزک کیا جا رہا ہے۔ مزید  تفتیش کے لئے جے آئی ٹی بنانے کی سفارش کرینگے۔

ایس  ایس  پی انوسٹی  گیشن کا  مزید کہنا تھا  پڑھے لکھے نوجوان را کا ہدف ہیں  جنھیں آن لائن ملازمتیں آفر کی جاتی ہیں۔