Thursday, April 18, 2024

کراچی میں پولیس نے تماشا لگایا ہوا ہے، علی زیدی

کراچی میں پولیس نے تماشا لگایا ہوا ہے، علی زیدی
July 2, 2022 ویب ڈیسک

کراچی (92 نیوز) - تحریک انصاف کے رہنماء علی زیدی کہتے ہیں کراچی میں پولیس نے تماشا لگایا ہوا ہے۔

ہفتہ کے روز سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہمارا سامان روکا جارہا ہے،  لیکن ہم اسکرینیں تو لگا کر رہیں گے۔ عمران خان کی تقریر ہر صورت دکھائیں گے۔

علی زیدی نے کہا کہ کل ہم نے متعلقہ اداروں سے سی ویو پر اسکرین لگانے کی اجازت مانگی، کسی کو بھی پرامن احتجاج سے کس قانون کے تحت روکا جاسکتا ہے۔ ان سے یہی کہنا ہے کہ کنویں میں مت کودیں۔

ادھر سابق گورنر عمران اسماعیل نے کہا کہ مفتاح اسماعیل پٹرول کی قیمتیں بڑھانے پر تنقید کرتے تھے، آج قیمتیں بڑھانے فضائل بتارہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جس دن عمران خان کال دیں گے اس حکومت کو گرانے میں وقت نہیں لگے گا۔

اُن کا کہنا تھا کہ انتظامیہ سے کہتا ہوں سرکاری ملازمت کریں، کسی کے ذاتی ملازم نہ بنیں، اگر آپ ذاتی ملازمت کریں گے تو ہم بھی فہرستیں بنارہے ہیں۔