کراچی میں پی ٹی آئی رہنما عالمگیر خان کے گھر پر پولیس کا چھاپہ

کراچی (92 نیوز) - کراچی میں پی ٹی آئی رہنما عالمگیر خان کے گھر پر پولیس نے چھاپہ مارا۔
پی ٹی آئی رہنما ارسلان تاج نے کہا اہلکار 20 سے زائد گاڑیوں پر پہنچے۔ اہلکاروں نے سکیورٹی گارڈز سے پوچھ گچھ کی۔ گھر میں صرف خواتین اور بچے موجود تھے ۔
فکس اٹ کے بانی اورتحریک انصاف کے رہنما عالمگیر خان کی جانب سے متنازع وال چاکنگ پر پولیس حرکت میں آ گئی۔ رات گئے پولیس کی بھاری نفری گلشن اقبال میں عالمگیرخان کے گھر پہنچی تاہم عالمگیر خان پولیس کے چھاپے سے پہلے گھر سے چلے گئے تھے۔ اس لئے کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔ چھاپے کی اطلاع پر تحریک انصاف کے رہنما اور کارکنان عالمگیر کے گھر پہنچے، چھاپے کی مزمت کی۔ چھاپے کے خلاف گلشن اقبال تھانے میں درخواست بھی دی تاہم پولیس نے درخواست وصول کرنے سے انکار کر دیا۔