Wednesday, April 24, 2024

کراچی میں پی ٹی آئی کی خواتین کی جانب سے مہنگائی کیخلاف شدید احتجاج

کراچی میں پی ٹی آئی کی خواتین کی جانب سے مہنگائی کیخلاف شدید احتجاج
June 11, 2022 ویب ڈیسک

کراچی (92 نیوز) - کراچی کے کاروباری مرکز طارق روڈ پر پی ٹی آئی کی خواتین کی جانب سے مہنگائی کے خلاف شدید احتجاج کیا، خواتین نے امپورٹڈ حکومت نامنظور، مہنگائی نامنظور، کیا ہم کوئی غلام ہیں اور دیگر نعرے لگائے۔

ہاتھوں میں برتن ،چولہے اور چمچے اٹھائے پی ٹی آئی کی خواتین مہنگائی کے خلاف سڑکوں پر نکل آئیں۔ گدھا گاڑی پر سفر کرکے پٹرولیم مصنوعات میں اضافہ کے خلاف احتجاج ریکارڈ کرایا۔

احتجاج میں بچے بھی پلے کارڈ ز تھامے نظرآئے۔ پی ٹی آئی کی خواتین ارکان اسمبلی کا کہنا تھا مہنگائی نے مردوں کے ساتھ ساتھ خواتین کی بھی کمر توڑ دی ہے، امپورٹڈ کو عوام سے کوئی سروکار نہیں ،انہیں صرف اپنے کیسز ختم کرانے ہیں۔

خواتین ارکان اسمبلی بولیں امپورٹڈ حکومت کا جلد سے جلدگھر جانا ضروری ہے،عمران خان عوام میں آگیا ہے، انہیں گھر بھیج کردم لیں گے۔

احتجاج میں پی ٹی آئی رہنماارسلان تاج بھی شریک ہوئے ،ان کا کہنا تھاکہ امپورٹڈ حکومت نے آتے ہی عوام سے اشیاء خوردونوش کو دور کردیا، لوگ ان کے ظلم کو بھولیں گے نہیں۔