Tuesday, May 21, 2024

کراچی میں مسلسل چھٹے روز بھی تیز بارش، عید کے تینوں روز بادل برسنے کی پیشگوئی

کراچی میں مسلسل چھٹے روز بھی تیز بارش، عید کے تینوں روز بادل برسنے کی پیشگوئی
July 10, 2022 ویب ڈیسک

کراچی (92 نیوز) - کراچی میں مسلسل چھٹے روز بھی بادل برس پڑے، کہیں ہلکی تو کہیں تیز بارش ہوئی۔ محکمہ موسمیات نے عید کے تینوں روز بارش کی پیشگوئی کی ہے۔

کراچی میں آج چھٹے روز بھی باران رحمت برسی، کچھ علاقوں میں ہلکی تو کہیں تیز برسات ہوئی۔

سرجانی، ملیر، گلستان جوہر میں بادل کھل کر برسے، نارتھ ناظم آباد، ناظم آباد، کے ڈی اے، بلدیہ ٹاؤن اور اطراف میں ہلکی بارش ہوئی۔

دوسری جانب شہر کے مختلف علاقوں میں جمع پانی کی مکمل نکاسی اب تک نہیں ہوسکی ہے۔ ضلع سینٹرل کےعلاقہ لیاقت آباد کا حال نہایت خراب ہے جہاں بارش اور گٹر کا پانی ملا ہوا ہے۔ کیچڑ کے باعث پیدل چلنا دشوار ہوگیا ہے۔

موسم کا حال بتانے والوں نے شہرمیں عید کے تینوں روز ہلکی بارش کی پیشگوئی کررکھی ہے۔ ایسے میں سنت ابراہیمی کی ادائیگی کافی مشکل ثابت ہوسکتی ہے۔