Friday, March 29, 2024

کراچی میں مرغی کے گوشت کی قیمت 600 روپے کلو تک جا پہنچی

کراچی میں مرغی کے گوشت کی قیمت 600 روپے کلو تک جا پہنچی
May 8, 2022 ویب ڈیسک

کراچی (92 نیوز) - کراچی میں مرغی کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگی ہے، مرغی کے گوشت کی قیمت 600 روپے کلو تک جا پہنچی ہے۔

مرغی کھائیں یا جیب دیکھیں اور جب ارادہ بنا ہی لیا ہے تو مرغی سے بہتر ہے گائے کا گوشت ہی لے لیں، زیادہ فرق تو نہیں رہا۔

جی ہاں، کراچی میں مرغی کا گوشت چھ سو روپے کلو تک جا پہنچا ہے۔ زندہ مرغی ساڑھے تین سو روپے کلو فروخت کی جارہی ہے۔

دکانداروں نے ملبہ پولٹری فارمرز پر گرادیا ہے۔ کہتے ہیں پولٹری فارمرز کی من مانیاں جاری ہیں۔ شہری کہتے ہیں قیمتوں میں کمی کا ایک ہی فارمولا ہے مرغی کھانا ہی چھوڑ دیں۔

دوسری جانب سندھ کے دیگر شہروں میں بھی مرغی کی قیمتو ں میں اضافہ جاری ہے۔ جیکب آباد میں توکراچی سے بھی مہنگا مرغی کاگوشت مل رہا ہے جہاں قیمت 620 روپے کلو پر جا پہنچی ہے جبکہ حیدرآباد، سکھر اور میرپور خاص سمیت دیگر شہروں میں 560 سے 580 روپے کلو مرغی کا گوشت فروخت کیا جارہا ہے۔