Friday, April 26, 2024

کراچی میں ماہی گیروں کے جال میں 20 فٹ لمبی شارک مچھلی پھنس گئی

کراچی میں ماہی گیروں کے جال میں 20 فٹ لمبی شارک مچھلی پھنس گئی
April 28, 2022 ویب ڈیسک

کراچی (92 نیوز) - کراچی میں ابراہیم حیدری کے قریب کھلے سمندر میں دوران شکار ماہی گیروں کے جال میں 20 فٹ لمبی شارک مچھلی پھنس گئی۔

شارک کو لگے ہاتھوں ہی ابراہیم حیدری کی جیٹی سے فش فیکٹری کے بیوپاریوں نے مہنگے داموں میں خرید لیا۔

ماہرین آبی حیات کے مطابق شارک ممکنہ طور پر بیمار تھی کیونکہ اسی حالت میں وہ سطح سمندر پر آکر تیرتی ہے اور اسی دوران کشتی کے انجن کے پنکھے سے زخمی ہوئی۔

ماہرین کے مطابق عموماً اس بات کا مشاہدہ کیا گیا ہے جب شارک جب زندہ ہوتی ہے تو ماہی گیر کسی بھی بڑے حادثے سے بچنے کیلئے ان کے نزدیک نہیں جاتے۔