Saturday, April 20, 2024

کراچی میں کمسن بچہ بدفعلی کے بعد بیدری سے قتل

کراچی میں کمسن بچہ بدفعلی کے بعد بیدری سے قتل
May 15, 2022 ویب ڈیسک

کراچی (92 نیوز) - کراچی میں کمسن بچے کو بدفعلی کے بعد بیدری سے قتل کر دیا گیا۔

شاہ لطیف تھانے کی حدود میں قائم لائبریری سے بچے کی لاش ملی۔ دوسری جماعت کے طالب علم سے بدفعلی کا بھی انکشاف ہوا۔ پوسٹ مارٹم میں تصدیق ہو گئی۔

واقعے کے خلاف لواحقین نے نیشنل ہائی وے پر دھرنا دیدیا تاہم پولیس کی جانب سے ملزمان کی گرفتاری کی یقین دہانی پر مظاہرین منتشر ہو گئے۔ مقتول کے والد کا کہنا ہے کہ بچہ گھر سے روٹی لینے نکلا تھا۔

لواحقین نے وزیر اعلی سندھ اور آئی جی سندھ سے ملوث ملزمان کو عبرت ناک سزا دینے کا مطالبہ کر دیا۔ پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد اکھٹے کر کے مرکزی ملزم میر بالاج سمیت 18 افراد کو حراست میں لے کر تفتیش کا آغاز کر دیا ہے۔