Thursday, March 28, 2024

کراچی، کلفٹن سی ویو کے قریب سمندر میں 2 نوجوان ڈوب گئے

کراچی، کلفٹن سی ویو کے قریب سمندر میں 2 نوجوان ڈوب گئے
May 5, 2022 ویب ڈیسک

کراچی (92 نیوز) - کراچی میں کلفٹن سی ویو کے قریب سمندر میں دو نوجوان ڈوب گئے۔

تھوڑی سے لاپرواہی، خوشیاں غم میں بدل گئیں۔ عید کے دوسرے دن سی ویو پرنہاتے ہوئے دونوجوان لہروں کے ساتھ بہہ کرسمندر میں چلے گئے۔ وہاں موجود غوطہ خوروں نے نوجوانوں کو ڈوبتا دیکھ کر سمندر میں چھلانگ لگائی تاہم وہ انہیں بچا نہیں سکے۔ بائیس سالہ نوجوان شہزاد عرف سونو کی لاش سمندر سےنکال لی گئی۔

تاہم دوسرا نوجوان دانیال عروف جگو نہ مل سکا۔ اس کےتلاش کےلئے آج پھر غوطہ خورسمندر میں گئے تاہم اب تک بھی لاش نہیں مل سکی ہے۔

پولیس کےمطابق دونوں نوجوان اپنے اہلخانہ اور رشتداروں کےساتھ پکنک منانے سی ویو پہنچے تھے، دونوں کا تعلق پپری سے ہے۔ شہزاد دو بھائیوں میں بڑا اور کباڑ کا کام کرتا تھا۔