Saturday, July 27, 2024

کراچی میں جھونپڑیوں میں آگ بھڑک اٹھی، خاتون اور تین بچے جھلس کر جاں بحق

کراچی میں جھونپڑیوں میں آگ بھڑک اٹھی، خاتون اور تین بچے جھلس کر جاں بحق
March 18, 2022 ویب ڈیسک

کراچی (92 نیوز) - کراچی میں جھونپڑیوں میں آگ بھڑک اٹھی۔ آگ کے باعث خاتون اور تین بچے جھلس کر جاں بحق ہو گئے۔

تیزی سے پھیلنے والی آگ نےآس پاس کی جھونپیڑوں کو بھی لپیٹ میں لے لیا۔ مکینوں کو اتنا بھی وقت نہیں ملا کہ وہ اپنے بچوں کو باحفاظت باہر نکال لیتے۔ ایک جھونپڑی میں سوئے ہوئے بہن بھائی آگ کی لپیٹ میں آگئے۔ جاں بحق ہونے والے بہن بھائیوں میں بارہ سالہ صائمہ، گیارہ سالہ فرحان، نو سالہ کامران اور آٹھ سالہ طیبہ شامل ہیں جبکہ ان کی ایک بہن چار سالہ زیبا زخمی ہے اور اس کو اسپتال میں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔ والدین شدت غم سےنڈھال ہیں، کہتے ہیں ایک ہی رات میں ان کی دنیا ویران ہو گئی۔

فائربریگیڈ کی دو گاڑیوں نے آگ پر قابو پایا۔ پولیس حکام کا کہنا ہے ابتدائی معلومات کےمطابق آگ شارٹ سرکٹ کی وجہ سے لگی۔