Friday, March 29, 2024

کراچی میں داؤدی بوہرہ برادری آج عید الفطر منا رہی ہے

کراچی میں داؤدی بوہرہ برادری آج عید الفطر منا رہی ہے
May 2, 2022 ویب ڈیسک

کراچی (92 نیوز) - کراچی میں داؤدی بوہرہ برادری آج عید الفطر منا رہی ہے، صدر اور حیدری سمیت دیگر مقامات پر عید کے اجتماعات ہوئے، ملک کی حفاظت اور ترقی کے لئے خصوصی دعائیں بھی کی گئیں۔

بوہرہ برادری آج عید الفطرمنارہی ہے، کراچی کے مختلف مقامات پربوہرہ برادری کےعید کےاجتماعات ہوئے۔ بوہرہ برادری کی نماز عید کاسب سے بڑا اجتماع صدرمیں ہوا جس میں بوہرہ برادری کے بچوں جوان اور بزرگوں نےبڑی تعداد میں شرکت کی۔

سٹی کورٹ کےقریب اور حیدری میں بھی بوہرہ برادی کی عید کی نمازکےاجتماعات ہوئے جہاں ملک کی ترقی اور خوشحالی کےلئےبھی خصوصی دعائیں کی گئیں۔

بوہرہ برادری نے نماز عید کے بعد ایک دوسرے کو گلے لگا کر عید کی مبارک باد پیش کی۔