Friday, April 19, 2024

کراچی میں چھ ماہ قبل ہاکس بے پر لڑکی کو قتل کر کے دفنانے کا انکشاف

کراچی میں چھ ماہ قبل ہاکس بے پر لڑکی کو قتل کر کے دفنانے کا انکشاف
May 28, 2022 ویب ڈیسک

کراچی (92 نیوز) - کراچی میں چھ ماہ قبل ہاکس بے پر لڑکی کو قتل کر کے دفنانے کا انکشاف ہو گیا۔

چھ ماہ قبل دوست کےساتھ ہاکس بے کے ہٹ پر جانے والی لڑکی کو قتل کئے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔ انوسٹی گیشن ڈسڑک کیماڑی پولیس نے ہٹ کے مالک ولی محمد اور ملازم ولی شاہ کو گرفتار کر لیا۔

تفیشی افسر ندیم اکبر کے مطابق ملزمان نے دوران تفتیش انکشاف کیا کہ چھ ماہ قبل شریف خان نامی لڑکا ایک لڑکی کو ہٹ پر لایا تھا۔ دونوں میں کسی بات پر جھگڑا ہوا اور لڑکے نے  لڑکی کو گلے میں پھندا لگا کر قتل کر دیا۔

ایس ایس پی انویسٹی گیشن عمران قریشی کے مطابق ہٹ مالک نے معاملہ چھپانے کیلئے لاش پر پیڑول چھڑک کر آگ لگائی اور دفنا دی۔ دونوں ملزمان کی نشاندہی پر لڑکی کی لاش کی باقیات نکال لی گئی ہیں۔

ڈی این اے کی مدد سے لڑکی کی شناخت کی جارہی ہے جبکہ فرار ہونے والے ملزم شریف خان کی تلاش بھی جاری ہے۔