Wednesday, May 1, 2024

کراچی میں بادل پھر برس پڑے، کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارش

کراچی میں بادل پھر برس پڑے، کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارش
July 9, 2022 ویب ڈیسک

کراچی (92 نیوز) - کراچی میں بادل پھر برس پڑے۔ کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارش ہوئی۔

کراچی میں پانچویں دن بھی بارش کا سلسلہ جاری ہے۔ باران رحمت ایک بار پھر برس رہی ہے۔ کچھ علاقوں میں ہلکی تو کچھ علاقوں تیز بارش ہو رہی ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بارش برسانے والا مضبوط سسٹم اب بھی موجود ہے۔ مختلف علاقوں میں موسلادھار برسات کے واضح امکانات ہیں۔

دوسری جانب شہر کے مختلف علاقوں میں گذشتہ روز ہونے والی بارش کے پانی کی نکاسی نہیں ہو سکی۔ ڈسٹرکٹ سینٹرل کی صورتحال سب سے زیادہ خراب ہے۔ جگہ جگہ بارش کا پانی جمع ہے۔ کہیں تو یہ پانی کیچڑ کی شکل اختیار کر گیا ہے۔ ڈسٹرکٹ ملیر، ڈسٹرکٹ کورنگی اور ڈسٹرکٹ ایسٹ کےعلاقے بھی بری طرح متاثر ہیں۔ ڈسٹرکٹ ساوتھ اور ڈسٹرکٹ کیماڑی میں بھی صفائی نہ ہو سکی۔ گلی محلوں میں بارش کا پانی جمع ہونے سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔