Monday, May 6, 2024

اشتعال انگیزتقاریر کیس میں میئرکراچی کی ضمانت منظور

اشتعال انگیزتقاریر کیس میں میئرکراچی کی ضمانت منظور
November 12, 2016
کراچی (92نیوز) کراچی میں انسداد دہشت گردی کی عدالت میں بانی قائد ایم کیوایم کی اشتعال انگیز تقریر کے اڑتیس مقدمات کی سماعت ہوئی ۔ رکن سندھ اسمبلی اور قائد حزب اختلاف خواجہ اظہار الحسن‘ روف صدیقی‘ عبدالرزاق پیش ہوئے۔ مئیر کراچی وسیم اختر کو بھی جیل سے پیش کیا گیا۔ وسیم اختر کے وکلاءکا کہنا تھا کہ ایک ہی الزام میں کئی مقدمات درج کیے گئے ہیں جبکہ مقدمہ میں اب تک ملزم کی گرفتاری ظاہر نہیں کی گئی۔ مقدمہ کا تفتیشی افسر جیل میں ہے جس کے باعث وہ بھی موجود نہیں ہے۔ عدالت نے وسیم اختر کی درخواست ضمانت پچیس ہزار روپے کے عوض منظور کرتے ہوئے سماعت یکم دسمبر تک ملتوی کر دی۔ عدالت نے مفرور ایم کیو ایم رہنما ڈاکٹر فاروق ستار‘ خالد مقبول صدیقی‘ قمرمنصور‘ سیف یار خان‘ ریحان ہاشمی سمیت دیگر بیس رہنماوں کے ایک بار پھر ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔ ضمانت حاصل کرنے کے بعد میئرکراچی وسیم اختر کے خلاف اب صرف دہشت گردوں کے علاج کا مقدمہ حائل ہے۔ مقدمے کی سماعت سولہ نومبر کو ہوگی۔ خواجہ اظہار الحسن نے کہا کہ ایم کیو ایم کا کوئی رہنما ملک سے فرار نہیں ہوا۔ عدالتوں کا سامنا کریں گے۔ خواجہ اظہارالحسن کا کہنا تھا کہ ان کے پاس ڈرائی کلین کیلئے صرف عدالتیں ہیں۔ ایم کیو ایم کسی جرائم پیشہ فرد کے پیچھے کھڑی نہیں ہو گی۔