Friday, May 17, 2024

کراچی کے مستثنیٰ علاقوں میں یومیہ 3 گھنٹے بجلی بند ہو گی، ترجمان کے الیکٹرک

کراچی کے مستثنیٰ علاقوں میں یومیہ 3 گھنٹے بجلی بند ہو گی، ترجمان کے الیکٹرک
June 9, 2022 ویب ڈیسک

کراچی (92 نیوز) - ترجمان کے الیکٹرک کا کہنا ہے کراچی کے مستثنیٰ علاقوں میں یومیہ 3 گھنٹے بجلی بند ہو گی۔

کے الیکٹرک نے شہرقائد کے لیے لوڈشیٖڈنگ کا نیا پلان دیدیا۔ ترجمان کے الیکٹرک کے مطابق مستثنیٰ علاقوں میں یومیہ 3 گھنٹے بجلی بند ہوگی ۔ لوڈشیڈنگ والے علاقوں میں دورانیہ ایک سے دو گھنٹے کم کیا جائے گا ۔

 ترجمان کا کہنا ہے کے الیکٹرک کراچی اور ملحقہ علاقوں میں 2750 میگاواٹ بجلی فراہم کر رہی ہے۔ کے الیکٹرک کی فراہم کردہ بجلی میں نیشنل گرڈ سے ملنے والی 1000 واٹ بجلی بھی شامل ہے۔ کے الیکٹرک موجودہ حالات میں بجلی کی ترسیل جائز صارفین تک یقینی بنانے کیلئے اقدامات کر رہی ہے۔ صارفین اپنا لوڈشیڈنگ کا شیڈول بذریعہ کے الیکٹرک ویب سائٹ، کے ای لائیو ایپ، واٹس ایپ یا ایس ایم ایس سے حاصل کر سکتے ہیں۔