Friday, April 26, 2024

کراچی میں کارساز، شارع فیصل اور ڈرگ روڈ پر بارش

کراچی میں  کارساز، شارع فیصل اور  ڈرگ روڈ پر بارش
July 8, 2022 ویب ڈیسک

کراچی (92 نیوز) – کراچی کے مختلف علاقوں میں ہلکی بارش، کارساز، شارع فیصل، ڈرگ روڈ، کے ڈی اے اسکیم ون میں بھی رم جھم ہوئی، گزشتہ روز کی بارش کا پانی ابھی تک اکثر علاقوں میں موجود ہے۔

کراچی میں آج چوتھے روز بھی بادل خوب برس رہے ہیں، دوپہر کو شروع ہونےوالی بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے۔

کہیں ہلکی تو کہیں تیز بارش ہورہی ہے، بیشتر علاقوں میں تو موسلادھار بارش ہورہی ہے۔ تیزبارشں کی وجہ سے کئی سڑکیں زیرآب آگئیں۔ اہم شاہراہوں پربھی بارش کا پانی جمع ہوگیا۔ گلی محلوں میں بھی بارش کا پانی جمع ہوگیا۔

قائدآباد، لانڈی، کورنگی اور شاہ فیصل کالونی میں تیز بارش ہوئی۔ گلستان جوہر، گلشن اقبال، عزیزآباد، ناظم آباد میں بھی بادل خوب برسے۔ نیوکراچی، سرجانی ٹاون، اورنگی ٹاؤن اور بلدیہ ٹاون میں بھی تیز بارش کا سلسلہ جاری ہے۔ ڈیفنس، کلفٹن، لیاری اور کیماڑی بھی میں موسلادھار بارش ہوئی۔

گذشتہ روز زیرآب آنے والی کورنگی کازوے آج بھی پانی میں ڈوبی ہوئی ہے۔ کازوے کو ٹریفک کے لئے بند کیا ہوا ہے، پولیس اہلکارشہریوں کو کازوے پر جانے سے روکنے کے لیے انٹری پوائنٹ پر تعینات ہیں۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری رہنے کا امکان ہے جبکہ رات میں مزید تیز بارش ہوسکتی ہے۔