کراچی کے علاقے صدر اور بولٹن مارکیٹ دھماکوں کا اہم سہولت کار پولیس اہلکار نکلا

کراچی (92 نیوز) - کراچی کے علاقے صدر اور بولٹن مارکیٹ میں دھماکوں کا اہم سہولت کار پولیس اہلکار نکلا۔
سی ٹی ڈی نے پولیس اہلکار کو گرفتار کرکے تحقیقات شروع کردیں، ذرائع سی ٹی ڈی کے مطابق ملزم کراچی پولیس کے اہم یونٹ میں تعینات ہے۔ ملزم نے دھماکے کے مقام سمیت اہم مقامات کی ریکی کی تھی۔
گزشتہ ماہ کراچی کی بولٹن مارکیٹ میں ہونے والے ریموٹ کنٹرول بم دھماکے میں دہشت گردوں کا ہدف پولیس موبائل تھی۔ اس دھماکے سے 20 سے 25 میٹر اطراف میں شدید تباہی مچی تھی۔