Saturday, April 27, 2024

کراچی کے بعض علاقوں میں آٹھ سے دس گھنٹے بجلی کی بندش سے شہری پریشان

کراچی کے بعض علاقوں میں آٹھ سے دس گھنٹے بجلی کی بندش سے شہری پریشان
May 15, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - چھٹی کے روز بجلی بھی چھٹی پر چلی گئی۔ کراچی کے بعض علاقوں میں آٹھ سے دس گھنٹے بجلی کی بندش سے شہری پریشان ہیں۔

لاہور میں بھی بجلی کی فراہمی تعطل کا شکار ہے۔ ملتان سمیت چھوٹے بڑے شہروں میں چھ سے آٹھ گھنٹے تک لوڈشیڈنگ معمول بن گئی۔ پشاور کے دیہی علاقوں میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ بارہ گھنٹے تک پہنچ گیا۔

ذرائع پاور ڈویژن کے مطابق ملک میں بجلی کا شارٹ فال کم نہ ہو سکا۔ بجلی کا شارٹ فال 4 ہزار 506 میگاواٹ ہے۔ بجلی کی مجموعی پیداوار 20 ہزار 994 میگاواٹ ہے۔ بجلی کی کل طلب 25 ہزار 500 میگاواٹ سے زائد ہے ۔ پن بجلی ذرائع سے بجلی کی پیداوار 5 ہزار 90 میگاواٹ ہے ۔ سرکاری تھرمل پاور پلانٹس 831 میگاواٹ بجلی پیدا کر رہے ہیں۔ سرکاری پاور پلانٹس اپنی صلاحیت کا صرف 20 فیصد بجلی پیدا کر رہے ہیں۔ نجی شعبے کے بجلی گھروں کی پیداوار 13 ہزار 190 میگاواٹ ہے۔ ہوا سے 378 میگاواٹ سولر سے 108 میگاواٹ بجلی پیدا کی جارہی ہے ۔ بگاس سے چلنے والے پاور پلانٹس 163 میگاواٹ بجلی پیدا کر رہے ہیں۔ جوہری ایندھن سے بجلی کی پیداوار 2 ہزار 234 میگاواٹ ہے۔ جوہری ایندھن سے کل صلاحیت کا 67 فیصد بجلی پیدا کی جارہی ہے۔ بجلی پیدا کرنے کی مجموعی صلاحیت 36 ہزار 39 میگاواٹ ہے۔ دیہات اور زیادہ نقصانات والے علاقوں میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ زیادہ ہے۔