Thursday, April 25, 2024

کراچی کے رہائشیوں کیلئے سہولت، بلاول بھٹو نے پیپلز بس سروس کا افتتاح کردیا

کراچی کے رہائشیوں کیلئے سہولت، بلاول بھٹو نے پیپلز بس سروس کا افتتاح کردیا
June 27, 2022 ویب ڈیسک

کراچی (92 نیوز) – کراچی کے رہائشیوں کو سہولت مل گئی، بلاول بھٹو نے پیپلز بس سروس کا افتتاح کردیا۔ 

بلاول بھٹو زرداری نے کراچی میں پیپلز بس سروس کا افتتاح کردیا۔ وزیراعلیٰ سندھ مُراد علی شاہ اور صوبائی کابینہ کے اراکین بھی موجود تھے۔

بلاول بھٹو نے بس میں شاہراہ فیصل پر سفر بھی کیا، شرمیلہ فاروقی نے دوران سفر سیلفی بھی بنائی۔

پہلے مرحلے میں ماڈل کالونی سے ٹاور تک بسیں چلائی جائیں گی۔ سندھ کے وزیراطلاعات شرجیل میمن نے بتایا کہ کم سے کم کرایہ 25 اور زیادہ کرایہ 25 روپے ہوگا۔ بسوں کی تعداد میں مرحلہ وار اضافہ کرکے 240 بسیں سات روٹس پر چلائی جائیں گی۔

شرجیل میمن نے بتایاکہ لاڑکانہ اور کراچی کےبعد دیگراضلاع میں بھی یہ بس سروس شروع کی جائے گی۔ وزیراطلاعات سندھ کا کہنا تھا کہ کراچی کے شہری اب آرام دے سفر کرسکیں گے۔