Monday, May 6, 2024

کراچی دھماکے پر چینی سفارتخانے کو تحقیقات کی یقین دہانی کرائی ہے، مریم اورنگزیب

کراچی دھماکے پر چینی سفارتخانے کو تحقیقات کی یقین دہانی کرائی ہے، مریم اورنگزیب
April 27, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - وفاقی وزیراطلاعات ونشریات مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کراچی دھماکے پر چینی سفارتخانے کو جلد تحقیقات کی یقین دہانی کرائی ہے۔

مریم اورنگزیب نے پریس کانفرس کرتے ہوئے کہا کابینہ نے کراچی میں دہشتگردی کے واقعے کی مذمت کی۔ وزارت داخلہ نے واقعے کی بریفنگ دی۔ وزیراعظم کی ہدایت پر سی پیک سمیت جس بھی منصوبے میں چائینیزکام کر رہے ان کا دوبارہ جائزہ لیا جائے گا۔ وزیراعظم کی ہدایت پر وزیرداخلہ کراچی کا دورہ بھی کریں گے۔ وزیر اعظم کی ہدایت پر نیشنل ایکشن پلان کا بھی دوبارہ جائزہ لینے کی ہدایت کی ہے۔ فوری طور پر نیکٹا کا اجلاس بلایا گیا ہے۔

مریم اورنگزیب نے کہا کابینہ نے عاصم احمد کی بطورچئیرمین ایف بی آر تعیناتی کی منظوری دی ہے۔ کابینہ کو لوڈ شیڈنگ کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔ جب اقتدار میں آئے 27 یونٹ بند تھے جنہیں جلد بحال کیا جائے گا۔ اس وقت سسٹم میں 18727 میگا واٹ بجلی موجود ہے جبکہ 5000 میگا واٹ کا شاٹ فال ہے۔