Sunday, April 28, 2024

گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع دی جائے : کراچی انکم ٹیکس بار

گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع دی جائے : کراچی انکم ٹیکس بار
November 15, 2016
کراچی (92نیوز) کراچی انکم ٹیکس بار ایسوسی ایشن نے چیئرمین ایف بی آر کو خط لکھ دیا۔ خط میں انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں 15 دسمبر 2016ءتک توسیع کی درخواست کی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق خط میں کہا گیا ہے کہ ٹیکس ریٹرنز داخل کرانے میں مشکلات کا سامنا ہے ۔ ماہانہ سیلز ٹیکس کی ای فائلنگ کی آخری تاریخ 15 نومبر ہے ۔ سیلز ٹیکس سی فائلنگ کی تاریخ میں بھی توسیع کی جائے۔