Saturday, April 20, 2024

کانگو میں اقوام متحدہ امن مشن میں دوران ڈیوٹی حوالدار بابر صدیق شہید

کانگو میں اقوام متحدہ امن مشن میں دوران ڈیوٹی حوالدار بابر صدیق شہید
October 1, 2022 ویب ڈیسک

راولپنڈی (92 نیوز) - عالمی امن میں افواج پاکستان کی قربانیوں کا سلسلہ جاری ہے، کانگو میں اقوام متحدہ کے امن مشن میں ڈیوٹی کے دوران حوالدار بابر صدیق نے جام شہادت نوش کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق 30 ستمبر کو  بنیمالنج مسلح گروپ کے 6 حملہ آوروں نے اقوام متحدہ کے امن مشن پر حملہ کیا اور چیک پوسٹ پر بلا اشتعال فائرنگ کی جس کے نتیجے میں حوالدار بابر کے سر پر گولی لگی۔

پاک فوج کے دستوں نے فوری جوابی کارروائی کی حوالدار بابر کو قریبی پاکستان آرمی میڈیکل ایڈ پوسٹ پر منتقل کیا گیا لیکن وہ جانبر نہ ہو سکے۔

حوالدار بابر صدیق انٹری پوائنٹ پر گارڈ کمانڈر کے فرائض سرانجام دے رہے تھے۔