Thursday, March 28, 2024

کانگو میں پاک فوج کا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، چھ افسر اور جوان شہید

کانگو میں پاک فوج کا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، چھ افسر اور جوان شہید
March 29, 2022 ویب ڈیسک

راولپنڈی (92 نیوز) - کانگو میں پاک فوج کا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہو گیا جس میں چھ افسر اور جوان شہید ہو گئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ہیلی کاپٹر نگرانی مشن کے دوران کانگو کے علاقے پوما ون میں گر کر تباہ ہوا جس کی وجوہات ابتدائی طور پر سامنے نہیں آسکیں تاہم حادثے میں ہیلی کاپٹر میں سوار تمام فوجی شہید ہو گئے۔ لیفٹیننٹ کرنل آصف علی اعوان، ہیلی کاپٹر پائلٹ میجر سعد نعمانی، شریک پائلٹ میجر فیضان علی، فلائٹ انجنئیر نائب صوبیدار سمیع اللہ خان ، کریو چیف حوالدار محمد اسماعیل اور گنر لانس حوالدار محمد جمیل شام ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستانی ایوی ایشن یونٹ اقوام متحدہ کے امن مشن کیلئے 2011 سے کانگو میں تعینات ہے۔ پاکستان امن دستوں نے ہمیشہ تنازعات کے شکار علاقوں میں بھرپور کردار ادا کیا اور اعلیٰ ترین افسران کی قربانیاں پیش کیں۔