Monday, May 6, 2024

ہوبارٹ ٹیسٹ : پروٹیز نے کینگروز کو پہلی اننگز میں 85رنز پر آﺅٹ کر دیا

ہوبارٹ ٹیسٹ : پروٹیز نے کینگروز کو پہلی اننگز میں 85رنز پر آﺅٹ کر دیا
November 12, 2016
ہوبارٹ (ویب ڈیسک) ہوبارٹ ٹیسٹ میں آسٹریلوی ٹیم اچھی کارکردگی دکھانے میں ناکام ہوگئی۔ میچ کے پہلے روز اسمتھ الیون صرف پچاسی رنز پر ہی ڈھیر ہو گئی۔ آسٹریلیا کے صرف دو کھلاڑی ڈبل فگر میں پہنچ سکے۔ کینگروز کا ہوم گراونڈ پر بتیس سال میں یہ کم ترین سکور ہے۔ تفصیلات کے مطابق جنوبی افریقہ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ میں آسٹریلوی ٹیم صرف پچاسی رنز پر پویلین لوٹ گئی۔ مہمان ٹیم کے فلینڈر اور کائل ایبٹ نے تباہ کن باولنگ کرتے ہوئے کینگروز کی بساط صرف پچاسی رنز پر ہی لپیٹ دی۔ آسٹریلوی کپتان سمتھ اور مینی کے سوا کوئی کھلاڑی ڈبل فگر میں بھی داخل نہ ہوسکا۔ سٹیو سمتھ اڑتالیس رنز بنا کر ناٹ آوٹ رہے۔ جنوبی افریقہ کے فلینڈر نے پانچ اور کائل ایبٹ نے تین کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔ پہلی اننگز میں آسٹریلیا کو پچاسی پر آﺅٹ کرنے کے بعد جنوبی افریقہ کا آغاز اچھا نہ رہا اور وقفے وقفے سے پروٹیز کی وکٹیں گرنے کا سلسلہ جاری ہے۔