Friday, March 29, 2024

کامیڈی ویب سیریز "مین ورسز بی" کا فل اینڈ فائنل ٹریلر جاری

کامیڈی ویب سیریز "مین ورسز بی" کا فل اینڈ فائنل ٹریلر جاری
June 23, 2022 ویب ڈیسک

لاس اینجلس (92 نیوز) - فل کامیڈی ویب سیریز "مین ورسز بی" کا فل اینڈ فائنل ٹریلر جاری کردیا گیا۔

ننھی سے مکھی نے مسٹر بین کی ناک میں دم کردیا، فلم کی کہانی مین بی نامی ایک عام بے گھر آدمی کی ہے، جو کام کی تلاش میں ہے، اس کو ایک خاتون غلطی سے اسے اپنے نئے گھر بیٹھنے کے لیے لے جاتی ہے۔ یہاں سے ننھی سے مکھی کے اس کو پریشان کرنے کا آغاز ہوتا ہے۔

فلم کی کاسٹ میں روون اٹکنسن (مسٹر بین)، ڈینیئل فیرن، ڈینیئل چیزی اکوڈولو، عائشہ کالا، جینگ لوسی، ٹونی میکارتھی، لی بائے فورڈ اور برینڈن مرفی شامل ہیں۔

ایک آدمی ایک پرتعیش ویلا میں بیٹھ کر اپنے آپ کو شہد کی مکھی کے ساتھ جنگ میں پاتا ہے۔ کون جیتے گا، اور اس عمل میں کیا ناقابل تلافی نقصان ہو گا؟ جانئیے، ویب سیریز "میں ورسز بی" کل سے نیٹ فلیکس پر دکھائے جائے گی۔