Saturday, April 20, 2024

کامیاب جوان پروگرام کے تحت بلاسود قرضے دینے کا آغاز ہو گیا

کامیاب جوان پروگرام کے تحت بلاسود قرضے دینے کا آغاز ہو گیا
March 2, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - وزیراعظم عمران خان نے کامیاب جوان پروگرام کے تحت بلاسود قرضے دینے کا آغاز کر دیا۔

تقریب سے خطاب میں عمران خان بولے ملک میں ریکارڈ ٹیکس اکٹھا کیا گیا۔ پیسے زیادہ آئے جس وجہ سے پٹرول اور بجلی کی قیمتیں کم کیں۔ لوگ ٹیکس دیں، سارا پیسہ عوام کو منتقل کریں گے۔ پاکستان کو اسلامی اصولوں پر کھڑا کریں گے۔ ریاست اپنے کمزور طبقے کی ذمہ داری لے رہی ہے۔ لوگ اپنے پاؤں پر کھڑا ہوں گے۔

 وزیراعظم عمران خان بولے دنیا میں پٹرول کی قیمت اوپر جا رہی ہے لیکن عوام کو ریلیف دے رہے ہیں۔ اس مہینے کے آخر تک پنجاب کے تمام افراد کو صحت کارڈ مل جائے گا۔ آج تک بینک صرف امیر افراد کو قرض دیتے تھے۔ ہمارے پروگرام کی وجہ سے عوام کو سود کے بغیر قرضے دیئے جا رہے ہیں۔ اپنے گھر کیلئے 20 لاکھ روپے تک کا قرض دیں گے۔