Tuesday, August 9, 2022

کامن ویلتھ گیمز، پاکستانی ریسلر عنایت اللہ 65 کلوگرام کیٹگری کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے

کامن ویلتھ گیمز، پاکستانی ریسلر عنایت اللہ 65 کلوگرام کیٹگری کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے
August 5, 2022 ویب ڈیسک

برمنگھم (92 نیوز) - کامن ویلتھ گیمز میں پاکستانی ایتھلیٹس کی کامیابیوں کا سفر جاری ہے۔ پاکستانی ریسلر عنایت اللہ 65 کلوگرام کیٹگری کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے۔

گوجرانوالہ سے پاکستانی ریسلر عنایت اللہ نے بھی پہلا مقابلہ جیت لیا۔ پاکستانی ریسلر عنایت اللہ نے 65 کلو گرام کیٹگری میں 10 صفر سے میدان مارا۔

عنایت اللہ نے مالٹا کے حریف کو چاروں شانے چت کیا۔ عنایت اللہ پری کوارٹر فائنل جیت کر کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے۔