Saturday, August 13, 2022

کامن ویلتھ گیمز، پاکستانی پہلوان شریف طاہر اور اسپرنٹر شجر عباس فائنلز میں پہنچ گئے

کامن ویلتھ گیمز، پاکستانی پہلوان شریف طاہر اور اسپرنٹر شجر عباس فائنلز میں پہنچ گئے
August 6, 2022 ویب ڈیسک

برمنگھم (92 نیوز) – کامن ویلتھ گیمز میں ایک پاکستانی پہلوان محمد شریف طاہر اور اسپرنٹر شجر عباس فائنلز میں پہنچ گئے۔

کامن ویلتھ گیمز میں پاکستانی ایتھلیٹ کی شاندار کار کردگی کا سلسہ جاری ہے، ریسلنگ کے مقابلوں میں پاکستان کا ایک اور میڈل یقینی ہوگیا۔

پاکستان کے ریسلر محمد شریف طاہر نے 74 کلو گرام کیٹیگری کے فائنل میں جگہ بنا لی، پاکستانی ریسلر نے پری کوارٹر فائنل میں ٹونگا کے ریسلر کو شکست دی، کوارٹر فائنل میں کینیڈین حریف کو پانچ ایک سے مات دی، سیمی فائنل میں نیوزی لینڈ کے حریف کو شکست دے کر فائنل میں جگہ بنائی۔

57 کلو گرام کیٹیگری میں اسد علی نے لگا تار دو میچز جیت کر سیمی فائنل میں جگہ بنائی، سیمی فائنل میں اسد علی کو بھارتی حریف نے مات دی۔

97 کلو گرام کیٹیگری میں طیب رضا نے پہلے دو میچز میں شاندار پرفارمنس دکھائی اور سیمی فائنل میں جگہ بنائی، سیمی فائنل میں طیب رضا کو کینڈین ریسلر نے شکست دی۔ طیب رضا اور اسد علی اپنی اپنی کیٹیگری میں برونز میڈل کے لیے ان ایکشن ہوں گے۔

200 میٹر ریس کے فائنل میں آج رات ڈیڑھ بجے پا کستانی ایتھلیٹ شجر عباس ان ایکشن ہوں گے۔ شجر عباس نے سیمی فائنل میں 200 میٹر کا فاصلہ 20.89 سیکنڈز میں طے کیا، ایونٹ میں پاکستان کے مجموعی تمغوں کی تعداد 5 ہو گئی ہے۔