Friday, March 29, 2024

کامن ویلتھ گیمز، پاکستانی ہاکی ٹیم کو نیوزی لینڈ نے شکست دے دی

کامن ویلتھ گیمز، پاکستانی ہاکی ٹیم کو نیوزی لینڈ نے شکست دے دی
July 31, 2022 ویب ڈیسک

برمنگھم (92 نیوز) - کامن ویلتھ گیمز میں پاکستانی ہاکی ٹیم کو نیوزی لینڈ نے شکست دے دی۔

میگا ایونٹ کے ہاکی مقابلے میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو ایک کے مقابلے میں چار گول سے ہرایا، گزشتہ روز پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان میچ دو، دو گول سے برابر رہا۔

پاکستانی باکسر الیاس حسین نے 57 کلو گرام کیٹیگری میں لیسوٹوکے باکسر کو شکست دی۔ قومی ویمن کرکٹ ٹیم آج روایتی حریف بھارت کے خلاف میدان میں اترے گی۔

پاکستانی سوئمر حسیب طارق اور بسمہ خان، سوئمنگ کے مقابلوں میں نظر آئیں گے، ایونٹ میں آسٹریلیا 13 گولڈ میڈلز کے ساتھ سر فہرست ہے۔