Thursday, March 28, 2024

کامن ویلتھ گیمز، پاکستانی ایتھلیٹس کا ایونٹ میں آغاز اچھا نہ رہا

کامن ویلتھ گیمز، پاکستانی ایتھلیٹس کا ایونٹ میں آغاز اچھا نہ رہا
July 29, 2022 ویب ڈیسک

برمنگھم (92 نیوز) - کامن ویلتھ گیمز میں پاکستانی ایتھلیٹس کا ایونٹ میں آغاز اچھا نہ رہا، باکسنگ اور سوئمنگ کے مقابلوں میں ان ایکشن کھلاڑی اگلے راؤنڈز کے لیے کوالیفائی نہ کر سکے۔

پاکستانی سوئمر حسیب طارق 50 میٹر بٹر فلائی کیٹیگری میں سیمی فائنل مرحلے میں جگہ نہ بنا سکے، ویمن کیٹیگری میں جہاں آراء 200 میٹر فری اسٹائل سوئمنگ کے مقابلوں کے فائنل راؤنڈ میں جگہ نہ بنا سکیں۔

باکسنگ میں 63.5 کلو گرام کیٹیگری میں پاکستانی باکسر سلمان بلوچ پہلے ہی راؤنڈ میں بھارتی حریف سے شکست کھا کر ایونٹ سے باہر ہو گئے۔

انگلینڈ نے مینز نےٹرائیتھلون کے مقابلوں میں گولڈ میڈل حاصل کیا۔