Wednesday, April 24, 2024

کامن ویلتھ گیمز میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنیوالے ریسلرز بنے پرویز الہٰی کے مہمان

کامن ویلتھ گیمز میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنیوالے ریسلرز بنے پرویز الہٰی کے مہمان
August 13, 2022 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) - وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہٰی نے کامن ویلتھ گیمز میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے ریسلرز کو اپنا مہمان بنا لیا۔

ایونٹ میں سلور میڈل جیتنے والے زمان انور، شریف طاہر اور کانسی کامیڈل اپنے نام کرنے والے علی اسد نے وزیراعلیٰ پنجاب سے ملاقات کی۔

چودھری پرویز الہٰی نے زمان انور اور شریف طاہر کو دس، دس لاکھ جبکہ علی اسد کو پانچ لاکھ روپے کا انعام دیا۔ وزیراعلیٰ نے پنجاب میں عالمی معیار کے تین اسپورٹس ایرینا بنانے اور ریسلرز کو تربیت کے لیے بیرون ملک بھجوانے کا اعلان بھی کیا۔