Saturday, April 20, 2024

کامن ویلتھ گیمز میں گولڈ میڈل جیتنے والے ویٹ لفٹر نوح دستگیر بٹ کی وطن واپسی

کامن ویلتھ گیمز میں گولڈ میڈل جیتنے والے ویٹ لفٹر نوح دستگیر بٹ کی وطن واپسی
August 17, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - کامن ویلتھ گیمز میں گولڈ میڈل جیتنے والے ویٹ لفٹر نوح دستگیر بٹ کی وطن واپسی ہو گئی۔

اسلام آباد ایئرپورٹ پہنچنے پر اسپورٹس بورڈ کے حکام نے نوح دستگیر بٹ کا استقبال کیا۔ پھولوں کی پتیاں بھی نچھاور کی گئیں۔

نوح بٹ نے مجموعی طور پر 405 کلو وزن اٹھا کر گولڈ میڈل جیتنے کے ساتھ کامن ویلتھ گیمز کا نیا ریکارڈ بھی بنایا۔ نوح دستگیر بٹ نے اسنیچ میں 173 جبکہ کلین اینڈ جرک میں 232 کلو وزن اٹھایا تھا ۔ انہوں نے اپنی فتح والد کے نام کر دی۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ ان تمام لوگوں کے شکرگزار ہیں جنہوں نے ان کی جیت کیلئے دعا کی۔ وزیراعظم  نے نوح دستگیر بٹ کو گولڈ میڈل جیتنے پر مبارکباد دی۔