Friday, April 19, 2024

کامن ویلتھ اور اسلامی یکجہتی گیمز میں گولڈ میڈلسٹ ایتھلیٹ ارشد ندیم کی وطن واپسی، والہانہ استقبال

کامن ویلتھ اور اسلامی یکجہتی گیمز میں گولڈ میڈلسٹ ایتھلیٹ ارشد ندیم کی وطن واپسی، والہانہ استقبال
August 16, 2022 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) - کامن ویلتھ اور اسلامی یکجہتی گیمز میں جویلین تھرو مقابلوں میں پاکستان کیلئے گولڈ میڈل حاصل کرنے والے ایتھلیٹ ارشد ندیم وطن واپس پہنچ گئے۔

گولڈ میڈلسٹ ایتھلیٹ ارشد ندیم غیر ملکی ائیرلائن کی پرواز سے استنبول سے لاہور پہنچے۔ ائیرپورٹ پر ارشد ندیم کے اہل خانہ اور اسپورٹس بورڈ کے عہدیداران اور وزیر کھیل ملک تیمور مسعود نے والہانہ استقبال کیا۔

ارشد ندیم کو ہار پہنائے گئے اور پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں، شہریوں کی بڑی تعداد نے پھولوں کے گلدستے بھی پیش کیے، ارشد ندیم کی آمد پر فضاء پاکستان زندہ باد کے نعروں سے گونج اٹھی۔