Tuesday, April 16, 2024

کالعدم تحریک طالبان پاکستان کا انتہائی مطلوب دہشتگرد عمر خالد خراسانی افغانستان میں ہلاک

کالعدم تحریک طالبان پاکستان کا انتہائی مطلوب دہشتگرد عمر خالد خراسانی افغانستان میں ہلاک
August 8, 2022 ویب ڈیسک

پشاور (92 نیوز) – کالعدم تحریک طالبان پاکستان کا انتہائی مطلوب دہشت گرد عمر خالد خراسانی افغانستان کے صوبہ پکتیکا میں ہلاک ہوگیا۔

کالعدم ٹی ٹی پی کے ذرائع نے عمرخالد خراسانی کی ہلاکت کی تصدیق کردی، عمر خالد خراسانی ضلع مہمند میں دہشت گردی، بھتہ خوری اور بدامنی میں ملوث تھا، ان کی گرفتاری پر ایک کروڑ روپے انعام تھا۔

ذرائع کے مطابق عمرخالد خراسانی کی گاڑی لینڈ مائن سے ٹکرائی، ان کے ہمراہ کالعدم تنظیم کے مزید دو کمانڈرز حافظ دولت اور کمانڈر مفتی حسن بھی مارے گئے۔