Sunday, September 8, 2024

کالعدم بلوچ لبریشن آرمی عبدالمجید بریگیڈ کا اہم سرغنہ ساتھی سمیت جہنم واصل

کالعدم بلوچ لبریشن آرمی عبدالمجید بریگیڈ کا اہم سرغنہ ساتھی سمیت جہنم واصل
October 15, 2023 ویب ڈیسک

راولپنڈی (92 نیوز) - کالعدم بلوچ لبریشن آرمی عبدالمجید بریگیڈ کا اہم سرغنہ ساتھی سمیت جہنم واصل، سکیورٹی فورسز کی خفیہ اطلاع پر کارروائی میں دہشت گرد صدام حسین مسلم مارا گیا جبکہ اسلحہ اور بارودی مواد برآمد کرلیا گیا۔

پاکستان دشمنوں کی جانب سے دو دہائیوں سے مسلط کی گئی دہشتگردی کی جنگ میں سکیورٹی فورسز نے دہشتگردوں کی بڑی تعداد کو جہنم واصل کیا۔ ہلاک دہشتگردوں میں زیادہ تعداد براہ راست پاکستانیوں پر حملے کرنے والے دہشتگردوں کی ہے جس کی وجہ سے دہشتگرد گروپوں کے درمیان اختلافات بڑھ چکے ہیں۔

سکیورٹی فورسز نے ایک اور کامیاب کارروائی میں بلوچ لبریشن آرمی کے اہم سرغنہ صدام حسین کو ساتھی سمیت ہلاک کر دیا۔ ہلاک دہشتگرد صدام حسین مسلم، گرو اورجبار جیسے ناموں سے بھی جانا جاتا تھا۔

صدام حسین 2008 میں بلوچ لبریشن فرنٹ کا حصہ بنا۔ ہلکے اور بھاری ہتھیاروں کے استعمال اوربارودی سرنگیں نصب کرنے کی تربیت مشکے میں قائم بی ایل اے کے دہشتگرد ٹریننگ کیمپ میں حاصل کی۔ 2014 میں دہشتگرد صدام حسین بلوچ لبریشن آرمی میں شامل ہو گیا جسے 2017 ء میں ضلع کیچ میں خفیہ تربیتی کیمپ کا کمانڈر اور 2021ء میں اسے مقامی کمانڈر بنا دیا گیا۔ اب تک یہ دہشتگرد مختلف علاقوں میں 93 دہشتگردی کی وارداتوں 131
بے گناہ لوگوں کی جانے لے چکا جبکہ 177 لوگ زخمی بھی ہوئے۔ ستمبر 2023 ء میں دہشتگرد صدام حسین ہیڈکوارٹر ایف سی بلوچستان پر بھی حملے میں ملوث رہا۔

صدام حسین کیخلاف گوادراور تربت میں متعدد ایف آئی آرز درج ہیں اس کی ہلاکت بی ایل اے کیلئے بہت بڑا دھچکا ہے۔ اس کامیاب کارروائی کے دور رس اثرات مرتب ہونگے اور علاقے میں امن و استحکام واپس لانے میں بڑی مدد ملے گی۔